Adsense In Urdu
GOOGLE Adsense S.E.O
سرچ انجن آپٹیمائزیشن
ہوسکتا ہے آپ نے سرچ انجن آپٹیمائزیشن کے بارے میں بہت کچھ پڑھا ہو؟لیکن چونکہ اس کے بارے میں زیادہ تر مواد انگلش زبان میں ہوتا ہے اس لیے زیادہ سمجھ میں نہیں آتا۔ اس ویب سائٹ میں تمام چیزیں اردو زبان میں آسان طریقے سے سمجھانے کی کوشش کی گئی ہیں تاکہ آپ لوگ بہتر انداز میں سمجھ سکیں۔ فی الحال درج ذیل چیزیں آپ کی آسانی کیلئے بتائی جارہی ہیں بعد ازاں مزید چیزیں آپ کو یہاں ملیں گی۔
- سرچ انجن آپٹیمائزیشن کیا ہے؟
- SEO کی بنیادی معلومات
- SEO کا راز
درج ذیل کلاسز کی مدد سے سرچ انجن آپٹیمائزیشن سیکھیں اور خود کریں
- SEO – کلاس نمبر 1
- SEO – کلاس نمبر 2
- SEO – کلاس نمبر 3
- SEO – تمام کلاسز کا خلاصہ
SEO کی بنیادی معلومات
وہ تمام لوگ جو ا س وقت یہ پڑھ رہے ہیں جانتے ہیں کہ Jill Whalen نے ہی سرچ انجن optimization کی بنیاد رکھی تھی۔ Jill نے 1995 ء میں ایک نئی ویب سائٹ HighRankings.com کی بنیاد رکھی۔اور آج یہ ویب سائٹ امریکہ کی SEO کمپنی میں افضل ترین ہے۔ Jill کی کمپنی کا مقصد اپنے کلائنٹس کو انڈسٹری کے ساتھ بڑے پیمانے پر معلومات فراہم کرنا ہے۔جووہ ہائی رینکنگ ویب سائٹ کے ایڈ وائزر کی مدد سے کریں گے۔
Jill نے Webstock 2008 میں ایک پریسنٹیشن میں SEOکی بنیادی باتوں پر 45 منٹ کا ٹیٹوریل دیا۔سب سے پہلے اس نے SEO کی کچھ وہمی باتوں کا ذکر کیا۔جس میں سب سے زیادہ عام افواہوں کا ذکر کیا جس میں:
PPC Myths
PPC ads will help organic rankings
PPC ads will hurt organic rankings
Tag Myths
- آپ کے پاس زیادہ مشہور ڈومین کا ہو نا لازمی ہے۔
- ہیڈنگ ٹیگز ہو نا ضروری ہیں (مثال کے طور پر1,H2وغیرہ)
- آپ کے کی ورڈز کو میٹا کی ورڈ ٹیگز کی ضرورت پڑے گی۔جیسے کہ آپ صرف وہی کی ورڈ استعمال کر یں گے جو کہ آپ کے ویب پیجز میں موجود ہوں۔
- کی ورڈز کو comment tagsمیں استعمال کر نے سے آپ کی ویب سائٹ کی رینکنگ کم ہو سکتی ہے۔
Content Myths
- ویب پیجز میں محدود الفاظ لکھنے کی گنجائش رکھی گئی ہے۔لیکن Jillدراصل کچھ سال پہلے 250الفاظ کی حد مقرر کی تھی۔لیکن اس سے بہت نقصان ہوا۔ لیکن اب ایسا کوئی حد نہیں ہے۔
- آپ کے ٹارگٹ کی ورڈز کو Bold/Italicہو نا چاہیے۔
- کسی بھی ویب پیج میں دو ایک جیسے کنٹینٹ نہیں رکھے جا سکتے۔ایسا کرنے سے سرچ انجن خود ہی آپ کے ویب پیجز کو فلٹر کر کے پیش کرتا ہے۔
Design Myths
- آپ کے پاس HTMLکے کوڈزW3C کی طرف سے تصدیق شدہ ہونے چاہیے۔
- آپ کے ویب پیجز کے navigationsٹیکسٹ میں ہو نے چاہیے ان میں تصاویر کاا ستعمال منع ہے۔
- آپ فلیش کا استعمال نہیں کر سکتے۔فلیش صرف تب تک اچھی ہے جب تک پوری ویب سائٹ میں کوئی ایک کنٹینٹ فلیش میں ہو نہ کہ پوری ویب سائٹ ہی فلیش کی بنی ہوئی ہو۔
- بلیک ہیٹ کی ٹیکنیک کی بجائے جاوا سکرپٹ کا استعمال بہترین ہو گا۔
Link Building Myths
- گوگل کے ویب ماسٹر ٹولز اور یاہولنک کمانڈ کا استعمال اچھا ہو گا۔
- متبادل لنکس کا کوئی فائدہ نہیں ہو گا۔ویسے سوچا جائے تو متبادل لنکس اچھے ہوتے ہیں بہت مدد گار بھی ثابت ہونگے۔
- گوگل ٹول بار پیج رینک ٹھیک نہیں ہے اس کئے اس سے پرہیز ہی کیجیے گا۔
Submitting, Crawling and Indexing Myths
- آپ کو اپنے ڈومین نیم یعنی URLsسرچ انجن میں دینے ہو نگے۔ان کی طرف سے آپ جو لنک ملے گا آپ کی ویب سائٹ اسی کی مدد سے وزٹ کی جائے گی۔
- آپ کو گوگل سائٹ میپ کی ضرورت پڑے گی۔ جس کو استعمال کرنے سے آپ کی پیج رینکنگ میں کوئی خاص فرق نہیں پڑ ے گا.
SEO Company Myths
- یہ کمپنی آپ کے ویب پیجز کو اس ترتیب سے رکھتی ہے کہ سرچ انجن اس کو بآسانی تلاش کر لیتے ہیں۔
- یہ بات بھی غلط ہے کہ اگر آپ کمپنی کو وقت پر پیسے نہیں دیں گے تو آپ کی رینکنگ کم ہو جائے گی۔
- یہ بھی غلط ہے کہ SEOآپ کی ویب سائٹ پر مالکانہ قبضہ کر لیتی ہے
- اس کمپنی کا گوگل کے ساتھ کوئی رابطہ نہیں ہے ۔illنے خود اس بات کی وضاحت بیان کی ہے۔
ان سب افواہوں کا جواب دینے کے بعد Jillنے SEOکے مقصد اور کام کے بارے میں بتایا۔ وہ یہ تھا کہ SEOکی کمپنی کا مقصد آپ کی ویب سائٹ کو ایسا بنانا ہے کہ جس سے لوگ اس کو زیادہ سے زیادہ وزٹ کریں اور ساتھ ہی ساتھ سرچ انجن بھی اس تک رسائی حاصل کر سکیں۔ Jill نے کہا کہ سرچ انجن کو درج ذیل چیزوں کی ضرورت پڑتی ہے:
Find
Crawl
Index
Determine relevancy
show results
تو آپ جب بھی اپنی ویب سائٹ کو ڈیزائن اور اس میںSEO کا استعمال کریں تو ان چیزوں کوذہن نشین کر لیں۔
اس نے ایک اور نظریہ دیا کہ سرچ انجن نہیں جانتا کہ آپ کون ہیں؟اس لئے آپ جو بھی بیچنا چاہتے ہیں اس کے بارے میں سادہ زبان میں کھل کر لکھ دیجیے۔سرچ انجن کو صرف اچھے کنٹینٹ کے ساتھ ویب پیجز کی تلاش اور ضرورت ہوتی ہے۔آپ کو یقین کر لینا چاہیے کہ آپ کے ویب پیجز آپ کے پراڈکٹ کے بارے میں واضح طور پر سب کچھ بیان کرتے ہیں اور لوگوں کے مسائل بھی حل کرتے ہیں۔
پھر Jill اس بات پر تبصرہ کیا کہ آپ اپنی ویب سائٹ کے لئے کی ورڈز کا انتخاب کیسے کریں گے؟انھوں نے تجویز دی کہ آپ اپنے دوستوں،فیملی ممبرزاور کاروباری دوستوںسے کی ورڈز کی ایک لمبی فہرست تیار کر لیں۔
پھر ان کی ورڈز کو کسی بھی کی ورڈ ریسرچ ٹول میں آز ما دیکھ لیں۔
پھر Jill نے بتایا کہ کہاں آپ اپنے کی ورڈز کا استعمال کریں گے۔ان کو آپ درج ذیل جگہوں پر ڈالیں گے۔
anchor text
clickable image alt attributes – alt tags
headlines
body text copy
title tags – Do make your titles less than 10 words, she says
meta description tags
Jill نے پھر اس بات سے اختتام کیا کہ ہائی رینکنگ آپ کی ویب سائٹ کی کامیابی ناپنے کی ویب سائٹ نہیں ہے۔آپ کو تو بس SEO کی ٹیکنیک کو آزماتے ہوئے اپنی ویب سائٹ کی رینکنگ کو بڑھاتے ہی جانا ہے۔اس کمپنی آپ کو ہمیشہ آسان اور مفت طریقے ملیں گے جن کی بناء پر آپ کی ویب سائٹ کی رینکنگ بڑھ سکے گی۔اور پھر جہاں بھی مشکل ہو گی وہاں SEO کی کمپنی ہمیشہ آپ کے ساتھ موجود ہ رہے گی۔
SEO کا راز
سرچ انجن آپٹیمائزیشن اس وقت لوگوں کے سر پر سوار ہے اور بڑی حد تک چھوٹی اور درمیانے درجے کی اشتہار بازی کا بنیادی مرکز ہے-لیکن آپ نے کبھی غور کیا ہے کہ بہت سی بڑی اور منافع کمانے والی کمپنیوںنے بھی Seoکی ٹیکنیک کو نظر انداز کیا ہے۔ظاہر سی بات ہے کہ ان کمپنیوں کے پاس پیسوں کی کوئی کمی نہیںہے اس لئے یہ بآسانی اپنی ویب سائٹ پر ٹریفک میںاضافہ کر سکتی ہیں۔
گوگل کا مشن
گوگل کی کامیابی کا راز دو باتوں پر منحصر ہے۔پہلی بات یہ ہے کہ لوگوں کو اس سرچ انجن میں ہر وہ چیز مل جاتی ہے جو وہ چاہتے ہیں۔دوسری یہ گوگل نے اس کے ساتھ ہی اپنی سروسز کے لئے لوگوں کو معاوضہ دینا بھی شروع کر دیا ہے۔گول نے بھی دوسری بڑی کمپنیوں کی اس بات کو اچھی طرح سے سمجھ لی ہے کہ اپنی سروسز کی پبلیسیٹی اور اس کے لئے لوگوں کو پیسے ادا کرنا ان کے لئے بھی منافع بخش ہو گا۔
گوگل کا قول
یہاں ان کے لئے ایک مسئلہ ہے وہ یہ کہ گوگل صرف تب تک ہی کامیاب رہ سکے گی جب تک وہ اپنے انٹر نیٹ یوزرز کو ان کی متعلقہ سرچ کا مواد فراہم کرے گی۔اگر وہ کبھی بھی ایسا کرنے میں ناکام ہو گئی تو ان کی برسوں کی محنت پر پانی پھر جائے گا۔اس مسئلہ یہ بچنا کا یہی طریقہ کہ لوگوں کو ان کی متعلقہ تلاش گوگل کے پہلے پیج پر ہی سب سے اوپر مل جائے۔ تب ہی اس کا وقار قائم رہ سکے گا۔ورنہ اس کے ساتھ ساتھ گوگل کو اپنی معاوضہ ادا کرنے والی سروسز بھی ختم کرنی پڑے گی۔
آپ کے ووٹ کی اہمیت ہے
اب ہم جانتے ہیںکہ گوگل کی کامیابی کا راز مواد کے قریب ترین تلاش کا فراہم کرنا ہے اور SEO کی کمپنیاں گوگل کی اس صلاحیت کو اپنے مقصد کے لیے استعمال کرتے ہوئے اپنے گاہکوں کے صفحات کو سرچ میں پہلی سرچ کے آس پاس لے کر آنا چاہتے ہیں۔
اس میں کوئی شبہ نہیں کہ گوگل کے پاس باصلاحیت لوگ ہیں جو کہ SEO کمپنیوں کی ان کاوشوں کو ناکام بنانے کے لیے لگاتار اپنے طریقے تبدیل کرتے رہتے ہیں۔ اور اس کے مقابلے میں اپنے سرچ انجن پر رقم کے بدلے میں اہم جگہوں پر اشتہار بازی کے لیے جگہ فراہم کرتے ہیں۔
اس طرح یہ کھیل جاری رہتا ہے جس سے گوگل ایک بہت بڑی رقم کما رہی ہے اور SEO گوگل کی کمپنیاںاپنی فیس کی مدد میں بڑی بڑی کمائیاں حاصل کررہی ہیں۔ اور ہم اس بات پر مجبور ہیںکہ ہم اپنی رقوم ان کو دیتے رہیں۔
Persuasion Techniques
ویب پر پیسے کمانے کے لئے آپ کو ٹریفک پر نہیں بلکہ اپنی کمیونیٹی پرمنحصر ہونا ہوگا۔آپ کو اپنے پیسے صرف ان طریقوں پر خرچ کرنے چاہیے جس سے آپ اپنی ویب سائٹ کو لوگوں کے سامنے معلوماتی،انٹر ٹینمنٹ اور اپنے پراڈکٹ کے ٹارگٹ کو واضح بیان کر سکیں۔جس کو دیکھتے ہی ان کے دماغ میں صرف آپ کے پراڈکٹ سے متعلقہ انفارمیشن ہی رہ جائے اور وہ اس کو اچھے طریقے سے اپنی کمیونیٹی میں بتا سکیں۔
جہاں دوسری بڑی کمپنیاں اپنے پراڈکٹ کے بڑی اور مشہور ایڈورٹائزنگ ایجنسیوں کو کام سونپ دیتی ہیں،اور وہ اس پراڈکٹ یا ویب سائٹ کو دوبارہ ڈیزائن کرتے ہیں۔ پھر اس کی پبلیسیٹی کرواتے ہیں۔لیکن وہ بھی وہی طریقہ اپناتے ہیں۔جو آپ کریں گے جیسے اپنے دوستوں اور فیملی ممبرز میں ذکر کرنا اور اشتہارات لگوانے۔لیکن فرق صرف یہی ہے کہ وہ اس کے لئے ان بڑ ی کمپنیوں سے دوگنا معاوضہ لیتے ہیں۔
زیادہ تر کاوربار اس بات کے متحمل نہیں ہو سکتے کہ وہ اتنی بڑی بڑی فیسیں ادا کر سکیں۔ لیکن اگر اپ اپنے اپ کو رجعت پسندی اور زیادہ تفکر سے آزاد کر لیں تو اپ ان چھپے ہوئے پہلووں کو آشکار کر سکتے ہیں جس کی بنیاد پر اپ اپنی اشتہار بازی کی مہم کو چلا سکتے ہیں۔
انسانوں کی دو بنیادی ضروریات ہوتی ہیں۔ایک توگزارا کرنا اور دوسری بہتری کی طرف گامزن ہونا۔اور ان بنیادی ضروریات کو معاشرے نے خواراک کی ضرورت،رہاءش،میل جول،کمیونیٹی،نسل میں اضافہ،معاشرہ میں رتبہ اور حیثیت اورتعلیم، معاشرہ میں ہونے والی تبدیلیوں کی قبولیت میں تقسیم کر دیا ہے۔یہ ہر چیز کی بنیادی محر کات ہیں۔آپ کے گاہک ان کو پورا کورنے کے لءے اپنے پیسے خرچ کرتے ہیں۔آپ گوگل سرچ میں سب سے اوپر آنے کے لئےاپنے دماغ کا استعمال کرتے ہیں۔اور بڑی کمپنیاں لوگوں کو وہی دیتی ہیں جو لوگ چاہتے ہیں۔اور پھر اپنے بینک اکائونٹ بھرتے ہیں۔
اگر آپ انٹر نیٹ سرچ میں اپنا حصہ بھی ڈالنا چاہتےہیں تو بہتر ہو گا کہ آپ اسی چیز کے بارے میں دریافت کریں جو کہ آپ کے کسٹمرز کی تلاش کو ختم کر سکے۔کیونکہ یہ وہ بنیادی مارکیٹنگ میسج اور ویب سائٹ پریسنٹیشن ہے جو موثر ثابت ہوتی ہے۔
SEO – کلاس نمبر 1
جیسا کے آپ کو پتہ ہے کہ لوگ سرچ انجن کی مدد سے اپنی مطلوبہ چیزیں اور نتائج حاصل کرتے ہیں۔ انہیں سرچز اور تلاش میں لوگ آپ کی ویب سائٹ پر تشریف لاسکتے ہیں بشرطیکہ آپ کی ویب سائٹ میں سرچ کرنے والے کے مطلب کا مواد موجود ہو اور کی ورڈ جو کہ ٹائپ کیا گیا ہے وہ آپ کی ویب سائٹ میں موجود ہو،کیونکہ Keywords سب سے بنیادی چیز ہیں اسی لیے اس پہلی کلاس میں ہم کی ورڈز کا تفصیلی جائزہ لیں گے۔
فرض کریں کہ ہمارے پاس ایک ویب سائٹ ہے جس کا نام کچھ بھی ہوسکتا ہے. یہ ویب سائٹ اپنے اندر درج ذیل چیزوں کے بارے میں مواد رکھتی ہیں:
رنگ ٹونز Mobile Ringtones
موبائل ایس ایم ایس Mobile SMS
اگر آپ موبائل رنگ ٹونز کو دیکھیں تو رنگ ٹونز کی کئی اقسام ہیں یعنی اس کا فارمیٹ mp3, wav وغیرہ ہوسکتا ہے. اسی طرح رنگ ٹونز کی بہت سی اقسام ہیں جو یہ ہیں۔
Indian Ringtones
Pakistani Ringtones
Oldies Ringtones
Arabic Ringtones
Funny Ringtones
اور SMS کو دیکھیں تو ان میں بھی کئی قسم کے ایس ایم ایس موجود ہوتے ہیں۔ مثال کے طور پرAnniversary, Valentine, Eid, Christmas, Love, Friendship وغیرہ۔۔
اب یہ ویب سائٹ ہم نے اسی مواد کو مدنظر رکھ کر پروموٹ کرنی ہے. تو ہم متعلقہKeywords تلاش کریں گے۔ Keywords تلاش کرنے کیلئے ہم مندرجہ ذیل ویب سائٹ کو استعمال کرسکتے ہیں:
freekeywords.wordtracker.com
جب آپ یہ ویب سائٹ اوپن کریں گے اور آپ اس کے بکس میں smsلکھ کر ٹائپ کریں گے تو آپ کو اس سے متعلقہ مختلف کی ورڈز ملیں گے جو درج ذیل ہوسکتے ہیں:
sms
sms friendship funny
sms message tones
sms alert tones
free sms
love sms
funny sms
new sms text messages
sms valentine message
romantic sms
sms jokes
آپ نے ایک بات اور بھی نوٹ کی ہوگی کہ جب آپ نے sms لکھ کر ٹائپ کیا تو آپ کو یہ بھی بتا دیا گیا کہ اس کی کتنی سرچز ہیں یہ سرچز ایک مہینے میں جتنی ہوئی ہوں اس کا اوسط ہے یعنی اس کی ورڈز کی اتنی سرچز ہو سکتی ہیں۔ اس طرح آپ اپنی مرضی کے کی ورڈز کا انتخاب کرسکتے ہیں۔ آپ کی sms کی ویب سائٹ کے لئے ضروری نہیں کہ آپ sms ہی لکھ کر ٹائپ کریں آپ مختلف کی ورڈز لکھ کر اچھے کی ورڈز تلاش کرسکتے ہیں جومثال کے طور پر درج ذیل ہوسکتے ہیں:
valentine sms, love sms, cute sms, sms messages وغیرہ۔
نیز اس کے علاوہ اور ویب سائٹ بھی ہیں جو کے Keywords کی تلاش میں مدد دیتی ہیں جو کہ درج ذیل ہیں:
http://www.seodigger.com
http://www.goodkeywords.com
inventory.overture.com
نیز آپ کو یہ بھی معلوم ہونا چاہیے کہ ہر Keyword کسی خاص بہت اہمیت کا حامل ہوجاتا ہے اور اس پر اس دن بہت زیادہ ٹریفک آسکتی ہے جیسے valentine کی ورڈ عام دنوں میں اتنی اہمیت کا حامل نہیں ہوتا لیکن فروری کے مہینے میں اس کی اہمیت بہت بڑھ جاتی ہے یہی حال christmas, Eid, April Fool کا ہے۔
اب سوال یہ اٹھتا ہے کہ ان کی ورڈز کو کس طرح ویب سائٹ میں استعمال کیا جائے تو اس کا جواب یہ ہے کہ آپ ان کی ورڈز کواپنی ویب سائٹ کے مواد میں استعمال کریں اور ساتھ ساتھ title, meta description, meta keywords, img
کے ٹیگ میں استعمال کریں جس کے بارے میں ہم آئندہ کلاس میں بات کریں گے۔
SEO – کلاس نمبر 2
سرچ انجن آپٹیمائزیشن میںMeta Tags کی خاص اہمیت ہوتی ہے۔ زیادہ تر سرچ انجن Meta Tags پر ہی انحصار کرتے ہیں اور ساتھ ساتھ ویب سائٹ کے مواد پر بھی۔ مثال کے طور پر جب آپ گوگل پر کوئی سرچ کرتے ہیں تو گوگل جو آپ کو نتائج دکھاتا ہے۔ اس میں سب سے پہلے آپ کی ویب سائٹ کا Title اس کے بعد Description اور اس کے بعد ویب سائٹ کو Link ہوتا ہے۔ جو کے سرچ انجن کچھ اس طرح کا ہوتا ہے:
Learn how to earn online with Adsense without any investment! Gatway of making money with adsense in pakistan
درج بالا مثال میں ہم نے گوگل سرچ انجن میں Adsense Khazana لکھا جس کے نتیجے میں گوگل نے ہمیں مطلوبہ ویب سائٹ کے Title Tag میں موجود ٹائٹل اور Description Tag میں موجود ڈسکرپشن کو دکھا دیا۔ یہ وہی چیزیں ہیں جو کہ ہم نے اپنی ویب سائٹ بناتے وقت ان Tag میں لکھی تھی۔ یعنی ہم نے لوگوں کو اپنی ویب سائٹ کے متعلق Brief سی History بتادی تاکہ اگر کوئی اس سے متعلق سرچ کررہا ہوں تو سرچ انجن میں مختصر سا تعارف دیکھ کر اس ویب سائٹ کا تفصیلی مطالعہ کرے۔
اب دیکھتے ہیں کے سرچ انجن کس طرح کام کرتے ہیں۔ بہت سے سرچ انجن ایسے ہیں جنہیں Meta Tag سرچ انجن کہا جاتا ہے۔ یہ سرچ انجن کسی بھی ویب پیج میں موجود Meta Tags کی مدد سے اس میں موجود متن کے بارے میں جان کر لوگوں کو بتاتے ہیں۔آپ نے اکثر دیکھا ہوگا کہ جب آپ کسی چیز کے بارے میں سرچ کرتے ہیں تو آپ کو ویسے ہی نتائج سے متعلقہ ویب سائٹ آپ کو مل جاتی ہیں۔
اگر آپ اپنی ویب سائٹ کو سرچ انجن پر اچھے رینک میں دیکھنا چاہتے ہین تو اس کا سب سے آسان طریقہ یہی ہے کہ آپ اپنی ویب سائٹ میں میٹا ٹیگز لازمی شامل کریں۔اس کلاس میں ہم بات کریں گے کہ Meta Tags کیسے بنائے جائیں۔ سب سے پہلے ہم ٹائٹل ٹیگ بنانا سیکھیں گے۔
Title Tags کیا ہوتے ہیں؟
آپ جب کوئی ویب پیج کھولتے ہیں تو آپ اپنےBrowser میں ایک نیلی رنگ کی پٹی میں کچھ لکھا دیکھتے ہیں جو کہ ویب سائٹ کا ٹائٹل ہوتا ہے۔یہ کیسے نظر آتا ہے؟ تو اس کا جواب ہے کے یہ سب Title Tag کی مدد سے ہوتا ہے۔سرچ انجن میں Title Tag کی بہت اہمیت ہے کیونکہ سرچ انجن Title Tag کو بہت فوقیت دیتے ہیں۔ Title Tag کس طرح لکھا جاتا ہے۔ اس کی مثال درج ذیل ہے:
- مختلف ویب سائٹ بنانے والے سافٹ ویئرز میں آٹومیٹک آپ Title Tag لکھ سکتے ہیں۔
- یاد رہے Title Tag ہمیشہ اور درمیان میں لکھا جاتا ہے۔
اب سوال یہ ہے کہ بہتر Title Tag کیسے لکھا جائے؟ ہم نے پچھلی کلاس میں ایک موبائل فون کی مثال لی تھی اسی کو مدنظر رکھ کر ہم Title Tag لکھیں گے، جس کی مثال درج ذیل ہے:
درج بالا آپ نے Title لکھ تو دیا لیکن یہ طریقہ غلط ہے کیونکہ آپ نے اس میں keyword stuffing کی ہے۔ یعنی آپ نے Mobile لفظ پانچ بار استعمال کیا ہے۔ Prices تین بار جس کا مطلب ہے کے آپ سرچ انجن کو مجبور کررہے ہیں کہ وہ آپ کا رزلٹ ضرور دکھائے، لیکن سرچ انجن بھی رزلٹ کو فلٹر کرکے دکھاتا ہے۔ جبکہ اگر آپ صحیح ٹیگ استعمال کرتے ہیں تو آپ کا مقصد بھی پورا ہوجاتا ہے اور آپ Keyword stuffing سے بھی بچ جاتے ہیں۔جیسا کے درج ذیل مثال میں موجود ہے:
یاد رہے کہ گوگل 60 لفظوں پر مشتمل Title Tag اپنے سرچ انجن میں دکھاتا ہے جبکہ ایم ایس این 80 لفظوں اور یاہو 100 سے زائد لفظوں پر مشتمل Title Tag دکھاتا ہے۔ اس لئے ضروری ہے کہ آپ Title Tag اور اچھا رکھیں۔ بعض افراد اپنا Title Tag درج ذیل طریقے سے لکھتے ہیں جو کہ بالکل غلط ہے:
درج بالا مثال میں آپ نے اپنی ویب سائٹ کا صرف نام دیا ہے جبکہ کوئی خاص Keyword نہیں دیا جس کی مدد سے سرچ انجن آپ کی ویب سائٹ کو سمجھے اور لوگوں کو آپ کی ویب سائٹ کی طرف راغب کرسکے۔
Description Tags کیا ہوتے ہیں؟
یہ ٹیگ Title Tag کے نیچے لکھا جاتا ہے؟ اس کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا کیونکہ اکثر سرچ انجنز ٹائٹل ٹیگ کے ساتھ ساتھ Meta Tag پر بھی انحصار کرتے ہیں۔ جن میں گوگل، یاہو، ایم ایس این سرفہرست ہیں۔ یہ ٹیگ درج یل طریقے سے لکھا جاتا ہے:
اس ٹیگ میں آپ اپنی ویب سائٹ کے بارے میں سرچ انجن اور لوگوں کو بتاایا جاتا ہے وہ کس مقصد کے لئے ہے اور اس میں کیا کچھ مواد موجود ہے، لہذا اس میں آپ اپنے اہم keywords استعمال کرتے ہیں۔ درج ذیل مثال دیکھیں:
درج بالا آپ نے Meta Tag تو بنالیا لیکن یہ طریقہ غلط ہے، کیونکہ آپ نے اس میں صرف Keywords بتائیں ہیں لیکن اپنی ویب سائٹ وضاحت نہیں کی جس سے لوگ آپ کی ویب سائٹ کے بارے میں جان سکیں۔ Description کا صحیح طریقہ درج ذیل ہے:
درج بالا بالکل صحیح اور جامع طریقہ ہے کیونکہ آپ نے سرچ انجن کو اپنی ویب سائٹ کا مقصد بتانے کی کوشش کی ہے جس کی مدد سے سرچ انجن لوگوں کے آپ کی ویب سائٹ کے بارے میں آگاہ کرتا ہے۔
Keyword Tag کیا ہوتے ہیں؟
یہ ٹیگ بھی میٹا سرچ انجنز کے لئے استعمال ہوتا ہے اگرچہ گوگل اور یاہو اس کو سپورٹ نہیں کرتے لیکن اس ٹیگ کو شامل کرنے میں کوئی ہرج نہیں کیونکہ ابھی بھی بہت سے سرچ انجن ایسے ہیں جو اس ٹیگ کو قبول کرتے ہیں۔ یہ ٹیگ Description Tag کے نیچے استعمال ہوتا ہے۔ جس میں آپ اپنی ویب سائٹ سے متعلقہ اہم Keywords داخل کرتے ہیں۔ اس ٹیگ کو لکھنے کا طریقہ کار درج ذیل ہے:
Keywords لکھتے وقت درج ذیل باتوں کا خیال رکھیں:
- ہمیشہ Keywords میں استعمال ہونے والے الفاظ کی Spelling درست لکھیں۔
- ہر Keyword کے بعد Comma (,) لازمی دیں، جیسے nokia,mobile, sms وغیرہ۔ جبکہ Full Stop بالکل استعمال نہ کریں۔
- اپنی ویب سائٹ سے مطابقت نہ رکھنے والے Keywords ہرگز استعمال نہ کریں۔
- Keywords ایسے نہ لکھیں کہ دیکھنے والا سمجھے کہ آپ تو سرچ انجن کو بہت مجبور کررہے ہیں کہ آپ ان Keywords کو استعمال کرکے میری ویب سائٹ پر لوگوں کو آنے پر مجبور کردیں۔ کیونکہ سرچ انجن بالکل مجبور نہیں ہوتے بلکہ وہ رزلٹ کو فلٹر کرکے دکھاتے ہیں اور جب آپ کی ویب سائٹ کے بارے میں ان کو یقین ہوجائے گا کہ یہ ویب سائٹ واقعی اسی بارے میں ہے جس بارے میں صارف نے سرچ کیا ہے تو تب ہی آپ کی ویب سائٹ پر لوگ آئیں گے۔ اس لیے صبر و تحمل سے کام لیتے ہوئے تجربات کرتے رہیں۔
اپنی ویب سائٹ سے متعلقہ ویب سائٹس کا بغور جائزہ لیتے رہیں اور ان کے Keywords اور دوسرے ٹیگس کو بھی دیکھ کر آپ کافی مدد لے سکتے ہیں۔ کسی بھی ویب سائٹ میں استعمال ہونے والے Keywords کو آپ درج ذیل دی گئی ویب سائٹ کی دد سے Extract کرکے دیکھ سکتے ہیں:
http://www.webmasterfree.net/meta-tag-extractor.php
نیز اگر آپ کو میٹا ٹیگ لکھنے میں مسئلہ آرہا ہے تو آپ درج ذیل لنک کی مدد سے اپنی ویب سائٹ کے میٹا ٹیگز بناسکتے ہیں:
http://www.webmasterfree.net/meta-tag-generator-tool.php
یہاں تک اس کلاس کا اختتام ہوا۔ اس کلاس میں ہم نے آپ کو میٹا ٹیگز بنانے کا طریقہ بتایا۔ مزید سیکھنے کیلئے آپ کلاس نمبر 3 کا وزٹ کریں۔
SEO – کلاس نمبر 3
جیسا کہ پچھلی دو کلاسوں میں ہم نے آپ کو Tags اور Titles کے بارے میں بتایا۔ اب جب کہ آپ کے ان چیزوں کو مد نظر رکھتے ہوئے تمام چیزیں مکمل کرلی ہیں تو آپ کو اب صرف ایک کام کرنا باقی رہ گیا ہے وہ یہ کے آپ تمام سرچ انجن پر جاکر اپنی ویب سائٹ کے بارے میں سرچ انجن کو بتائیں۔ جب آپ کی ویب سائٹ کو سرچ انجن کو پتہ چلے گا تو آپ کی ویب سائٹ کو سرچ انجن لوگوں کے سامنے پیش کرے گا۔ جس کے نتیجے میں لوگ آپ کی ویب سائٹ پر آئیں گے۔
یہ تھی سرچ انجن آپٹیمائزیشن کہ جس کا مطلب یہ یے کہ اپنی ویب سائٹ کے اسٹرکچر کو اس طرز پر بنانا تاکہ سرچ انجنز باآسانی آپ کی ویب سائٹ تک پہنچ سکیں۔